داعی اسلام حضرت شیخ ابوسعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی دام ظلہ
آپ کے در سے ہے امید قوی
یک نظر بر من بحقِ خواجگی
یا معین الدین چشتی سنجری
آپ کی روحانیت سے بے دریغ
مستفیض ہیں ہند کے سارے ولی
یا معین الدین چشتی سنجری
نقشبندی سہروردی قادری
بھیک پاتے ہیں ترے در سے سبھی
یا معین الدین چشتی سنجری
وہ ہے شیخِ وقت امام الاولیاءء
جس کو تیری ذات سے نسبت ہوئی
یا معین الدین چشتی سنجری
آپ کی چشمِ کرم کا منتظر
بندۂ عاجز سعیدؔ ہے ہر گھڑی
یا معین الدین چشتی سنجری
آپ کے منگتوں میں ہے شامل سعیدؔ
بندۂ ادنیٰ غلامِ شہ صفی
یا معین الدین چشتی سنجری