• منگل. اگست 19th, 2025

چشم کرم خدارا مخدوم شاہ مینا

Byhindustannewz.in

اگست 29, 2024

شیخ ابوسعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی

چشم کرم خدارا مخدوم شاہ مینا

بندہ ہوں میں تمہارا مخدوم شاہ مینا

گرداب معصیت میں کشتی پھنسی ہوئی ہے

ملتا نہیں کنارا مخدوم شاہ مینا

مہر منیر تم ہو روشن ضمیر تم ہو

ایمان ہے ہمارا مخدوم شاہ مینا

کعبہ ہے عاشقوں کا قبلہ ہے واصلوں کا

یہ سنگ در تمہارا مخدوم شاہ مینا

روحانیت تمہاری بے شک مدد کو آئی

جب بھی تمہیں پکارا مخدوم شاہ مینا

سعد اور صفی کا صدقہ سارنگ ولی کا صدقہ

بنواز ایں گدا را مخدوم شاہ مینا

آقا سعیدؔ کا ہے مولیٰ سعیدؔ کا ہے

سعدؔ اور صفیؔ کا پیارا مخدوم شاہ مینا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے