• منگل. اگست 19th, 2025

صداے قدس

Byhindustannewz.in

جنوری 3, 2024

داعی اسلام حضرت شیخ ابوسعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی دام ظلہ

طائرِ قدسی حقیقت آشنا

 لحنِ داؤدی میں ہے نغمہ سرا

سازِ الہامی ہے جس کی ہر صدا

 اور نداے غیب ہے جس کی ندا

گفتگوے حق ہے جس کی گفتگو

 
 جس کا اوّل ہی سبق ہے وَحْدَہْ

نغمۂ جبریل ہے جس کی صدا

 صورِ اسرافیل ہے جس کی نوا

جس کو سن کر روحِ انسانی تمام

 روزِ اوّل سے ہے اب تک شاد کام

صاحبِ وجد و سماع ہیں سر بکف

 بے خودی میں سن کے صوتِ لَا تَخَفْ

ہوش میں آئے نہ پھر اہلِ جنوں

 سن کے نغماتِ وَلاَ ھُمْ یَحْزَنُوْں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے